فیصل آباد،عبداللہ پور گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی زندہ جل گئے

5 افرادبری طرح جھلس گئے، جھلسنے والے تمام افراد کو برن سنٹر منتقل کر دیا گیا

اتوار اپریل 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) فیصل آباد شہر کے نواحی علاقے عبداللہ پور گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی زندہ جل گئے موقہ پر ہی جاں بحق جبکہ گھر کے دیگر 5بری طرح جھلس گئے جھلسنے والے برن سنٹر منتقل تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز عبداللہ پور کے رہائشی معذور غلام صادق کے گھر اچا نک آگ بڑھک اٹھی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں آگ میں جھلس کر معذور غلام صادق اور اسکی21سالہ بیٹی زینب ایک ہی کمرے میں سو ئے ہوئے تھے زندہ جل گئے اور موقہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ جنت بی بی ،سمیرا،شفیق،شبیر،صدیق شدید زخمی ہو گئے ریسکیوٹیموں نے آگ 1گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ریسکیو ٹیموں نے پانچوں جھلسنے والوں کو الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :