مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی، حافظ شاہد روپڑی

پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہاہے بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرتا اس وقت تک اس سے دوستی اور تجارت نہیں ہوسکتی،ہمارے حکمرانوں کو بھی21کروڑ عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کر نے کے لیے اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور ہرمحاذپربھرپورجدوجہد کرنی چاہئے، مغرب کی جانب سے جمعة المبارک کو بلیک ڈے منانے کو اسلام کے خلاف سازش قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گارڈن ٹاؤن جے بلاک میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو بھی21کروڑ عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کر نے کے لیے اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور ہرمحاذپربھرپورجدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے مزیدکہا کہ او آئی سی نے بھی امت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو کر رہ گئے ہیں۔کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے۔