Live Updates

چوہدری نثار ن لیگ کا چوتھا ستون ہیں کبھی ن لیگ نہیں چھوڑ سکتے، شاہد خان

سیاسی مخالفین کی سازشوں کا باب بند ہونے والا ہے،عمران خان ،آصف زرداری سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے اشاروں پر چل رہے ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خان نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ کا چوتھا ستون ہیں کبھی ن لیگ نہیں چھوڑ سکتے اورعمران خان کا مزاج چوہدری نثار سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، سیاسی مخالفین کی سازشوں کا باب بند ہونے والا ہے،عمران خان ،آصف زرداری سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے اشاروں پر چل رہے ہیں،سازشیوں نے ہمیشہ قیام پاکستان سے ووٹ کی بے حرمتی کی اور اکثریتی حکومتوں پر شب خون مارا لیکن آج قوم ووٹ کی بے حرمتی کے خلاف متحد ہوچکی ہے،عوام کی رائے کو بار بار ثبوتاز کرنا ملک کو کمزور اور جمہوریت پر شب خون مار نے کی پالیسی پاکستان مخالفوں کے ایجنڈا کی تکمیل ہے ،وہ ان خیالات کا اظہاربحریہ ٹاؤن اپنے دفتر میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ، موجودہ حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو اور 2018کے انتخابات میں عوام کی عدالت میںسرخرو ہوگی، ملک میں تبدیلی عوام کی خدمت کرنے سے آئے گی ملک میں چاروں طرف ایک واری فیر شیر شیر کی آوازیں گونج رہی ہیں میاں شہباز شریف نے شفا فیت کے کلچر کو پر وان چڑھا کر پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں ن لیگ نے عوامی خدما ت کے نئے ریکارڈقائم کرنے پرعالمی ادارے بھی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات