شیخوپورہ میں بجلی کی ہائی وولٹج تار ٹوٹ کر گندم پر جا گری

آگ نے 500 ایکڑکی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 3کروڑ روپے مالیت کی گندم جل کر راکھ ہو گئی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شیخوپورہ میں بجلی کی ہائی وولٹج تار ٹوٹ کر تیار ہوئی گندم پر گر جانے سے 3کروڑ روپے مالیت کی گندم جل کر راکھ ہو گئی زمیندار آگ خود بجانے کی کوشش میں زخمی تیار فصل کو آگ کے شعلوں میں دیکھ کر زمیندار بے ہوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوٹ پنڈی داس میں زمیندار عارف، محمد اکبر زوالفقار علی، اور صدیق کمبوہ کی گندم کی فصل بالکل تیار تھی کہ فصل سے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار ٹوٹ کر گندم پر جا گری جس کی وجہ سے اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 کروڑ مالیت کی 500 ایکڑکی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ساری گندم جل کر راکھ ہو گئی پریشانی کے عالم میں عارف اور زوالفقار نامی زمیندار وں نے خود آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں وہ بھی بری طرح جھلس گئے اور اتنا بڑا نقصان دیکھ کر محمد اکبر اور صدیق کمبوہ بھی بے ہوش ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :