انصاف سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میںمنعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ لیبر زلمی نے جیت لیا، فٹبال مقابلوں میں ٹرافی لیبر کلب کے نام رہی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پہلے انصاف سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میںمنعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ لیبر زلمی نے جیت لیا،جبکہ فٹبال ایونٹ لیبر کلب نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔فیسٹو ل کی مناسبت سے بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کھیلے جارہے ہیں،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم ارباب عاصم خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اورڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی ہونگے ،جونمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کرینگے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عدنان ممریز کے فنڈسے حیات آبادمیں ہونیوالے انڈاف سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،اس سلسلے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں لیبر زلمی کلب نے پختون زلمی کوشکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ فٹ بال کے فائنل میںلیبر کلب نے مدمقابل جمال فٹبال کلب کو ہرایااور اسی طرح انہوںنے چمپئن ٹرافی اپنے جیت لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عدنان ممریز نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اسی طرح ضلعی انتظامیہ بھی پشاور میں شعبہ کھیل کی ترقی اور نوجوانوںکیلئے زیادہ سے زیادہ صحتمندانہ سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے جسمیں ڈسٹرکٹ ناظم ارباب عاصم خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدخان بلوچ سمیت تمام ڈسٹرکٹ کونسل اراکین کی کاوشیں لائق تحسین ہیںاور یقیناًمستقبل میں اسکے بہتر نتائج نکلیںگے ۔