سائوتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کا پہلا روز ،فاٹاسے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ قیصر خان آفریدی نے گولڈمڈل جیت لیا

اگر قیصر خان کی طرح فاٹاکے دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا تو وہ بھی اسی طرح کاکردگی دکھائیں گے، رحمت گل آفریدی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور قبائلی علاقہ جات میں مارشل آرٹس کھیل کے بانی رحمت گل آفریدی نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری سائوتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کے پہلے روز فاٹاسے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایتھلیٹ قیصر خان آفریدی کو گولڈمڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قیصر آفریدی نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے سبزہلالی پرچم کی نیک نامی کیلئے نمایاں کردار اداکیاہے ،جس پر انہیں فخر ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمت گل آفریدی نے کہاکہ کھٹمنڈومیں کھیلے جانیوالے سائوتھ ایشین جوڈوچمپئن شپ کے پہلے روز منعقدہ مقابلوںمیں فاٹاسے تعلق رکھنے والے قیصر خان آفریدی نے 90 مائنس کیٹیگری میں نیپالی جوڈو کاز کو شکست سے دوچار کر کے گولڈمیڈل جیتا۔انہوںنے کہاکہ قیصر خان آفریدی کا پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ اگر قیصر خان آفریدی اور اس طرح دیگر کھیلوں میں فاٹاکے دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا تو انشاء اللہ وہ بھی اسی طرح کاکردگی دکھائینگے۔

متعلقہ عنوان :