غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے ، ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی

اتوار اپریل 23:20

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ کھیل کود تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ان کی جسمانی اور ذہنی نشونما ہوتی ہے ۔وہ مردان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کی طرف سے اپنے اعزازمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری وحید الرحمان کشمیری اور چیئر مین سجاد ہوتی نے ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی کوباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔۔ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ کھیلوں کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں نا مکمل ہیں اور کھیل کود صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ کی کارکردگی میں نکھار اور بہتری آتی ہے اور ان ایک ذمہ دار شہری بننے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر یوسف نے ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے طلبہ کو خوب تیار کریں تا ان میں سے ٹیلنٹ سامنے آسکے اور وہ ضلع اور صوبے کی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :