نوشہرہ ،محکمہ واپڈا کی کی اوربلنگ اور ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، حکومت کوایک ہفتے ڈیڈلین دیدی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) رشکئی نوشہرہ میں محکمہ واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ اور ناجائز اووربلنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ،ایک ہفتے کے اندراندر اگر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیاگیا اور اووربلنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ مردان روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے ،جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ واپڈا کے ایکسین پر عائد ہوگی محکمہ واپڈا کا کرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں واپڈا دفاترمیں عرصہ تیس سال سے قبضہ مافیا جو کہ یونین کا سہارا لے رہے ہیں کی فوری طورپر ٹرانسفر کرایا جائے کیونکہ یہ قبضہ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کرپٹ مافیا نے کرپشن کی انتہا کردی ہے بااثر افراد سے بھاری رقوم لے کر ان کے بقایاجات کو عوام پر ڈال دیتے ہیں جس سے محکمہ واپڈا کی ریکوری سست ہوگئی ہے ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے، وزیراعظم کے واضح ہدایات کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے محکمہ واپڈ اکا عملہ موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کوبھڑکانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں محکمہ واپڈا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کا فارمولہ جس میں 313کرپٹ افسران کو برطرف کیاگیا تھا وزیراعظم بھی ان فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کو جبری ریٹائر اور ان کے کیسز محکمہ احتساب بیورو کو بجھوانے کا مطالبہ محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری بھی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز رشکئی کے عوام نے محکمہ واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ ،ناروالوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف رشکئی کے عوام سراپا احتجاج مظاہرین نے کہا کہ اگر محکمہ واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ ختم نہ کی تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا حکام پرعائد ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ایکسین پر عائد ہوگی ایکسین اور دیگر کرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں عوا م کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے عوام شدید مشکلات سے دوچار کم اولٹیج کی وجہ سے لاکھوں روپے کے بجلی کے آلات جل گئے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی ناپید ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ رشکئی میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے اہلکار کھنڈا لگانے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کی ایماء پر ہر ماہ پانچ سو اور ایک ہزار فی مکان وصول کرکے ان کو بجلی چوری کے طریقے سکھاتے ہیں۔