صوبائی حکومت بلین ٹری کے نام سے عوام کو صرف بے وقوف بنارہی ہے، سید افتخار علی شاہ

اتوار اپریل 23:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے اس پارٹی ہمیشہ اس ملک کے غریب عوام کی بے لوث خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں بلین ٹری کے نام عوام کو بے وقوف بنارہی ہے اور جو تبدیلی کے نعرے لگائے گئے تھے وہ جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں اب تک ادارہ میں سیاسی مداخلت جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوں ضلعی سیکرٹری اطلاعات رضا سعید بابر اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے صدر دستار خان کے ہمراہ پیپلزپارٹی پی کے 64 اور 65 کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبرسازی مہم زور وشور سے جاری ہے ضلع نوشہرہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے لوگ مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں نوجوانوں کو دس ہزار ماہانہ سکالر شپ دیاجائے گا جس سے بے روزگار نوجوان مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :