سیالکوٹ، محکمہ ہیلتھ کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن،42 عطائی کلینک سیل کر دئیے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے بعد محکمہ ہیلتھ کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او عاطف عارف نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سیالکوٹ گرد و نواح میں اب تک 42 کلینک سِیل کردیے ہیں جبکہ متعدد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ ہیلتھ کی کاروائیوں کے بعدسرکاری ہسپتالوں میں خاطر خواہ رش بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لئے آئے مریضوں کا کہنا تھا سپریم کورٹ کو چاہئے پہلے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کروائے کیونکہ غریب عوام پرائیویٹ ڈاکٹر کی فیس افورڈ نہیں کرسکتے