غیر قانونی طور پر ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 10مسافر سیالکوٹ ائیر پورٹ گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) غیر قانونی طور پر ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 10مسافر سیالکوٹ ائیر پورٹ گرفتار، تفصیلا ت کے مطابق ترک حکام نے ترکی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 10پاکستانیوں کو گرفتار کرکے نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر G9-551سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈیپورٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پر ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کر کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :