شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ایم پی اے آصف باجوہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے موجودہ دور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے جہاں شہریوں کو ڈاکٹرز سے چیک اپ اور علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ان خیالات کااظہار ایم پی اے محمدآصف باجوہ ، سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لطیف احمدساہی اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان اقبال نے انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کے زیراہتمام زچہ بچہ ہسپتال میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ میں بلا امتیاز تمام شہریوں کو فری چیک اپ ‘مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تقریب سے محمدانور مغل ایڈووکیٹ‘حاجی محمدیوسف مغل،حاجی ضرار احمدخاں ‘میاں سعید صراف ‘چوہدری انوار احمد سیال ،ڈاکٹر صفدر حسین مغل صدر یونین آف جرنلسٹ محمدامین رضا‘ڈاکٹر ناصر حسین علوی ‘حاجی محمداشرف‘شیخ عرفان حمید ایڈووکیٹ ‘عبدالرحمن بہگل ودیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :