پاکستان کی کابل اور بغلان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، جانی نقصان پر افسوس کا اظہا ر

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار اپریل 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان نے کابل اور بغلان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہر کابل اور بغلان میں دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔