Live Updates

نگران وزیر اعظم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ وقت سے پہلے نگران وزیر اعظم پر اتفاق ہو جائے گا،جمہوری قوتیں مل کر غیر متنازع نام فائنل کریں، انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد تمام اختیارات نگران حکومت کے پاس ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سپورٹس سٹی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ وقت سے پہلے نگران وزیر اعظم پر اتفاق ہو جائے گا، جمہوری قوتیں مل کر غیر متنازع نام فائنل کریں، انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد تمام اختیارات نگران حکومت کے پاس ہوں گے۔

اتوار کو سپورٹس سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت جاری ہے، امید ہے وقت سے پہلے نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے گا، تمام جمہوری قوتیں مل کر غیر متنازعہ نام فائنل کریں ، انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد تمام اختیارات نگران حکومت کے پاس ہوں گے، ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ سپورٹس سٹی کی تعمیر پر تین ارب روپے لاگت آئی ہے اور اسکا افتتاح29اپریل کو صدر مملکت ممنون حسین کریں گے۔عمران خان بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے خیبر پختونخواہ میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنایاجبکہ حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے ایک سو نو (109)اسٹیڈیم بنائے گی۔ہمارا انتظامی ڈھانچہ ناکام ہو چکا ہے چیف جسٹس آجکل سب کو کٹہرے میں لا رہے ہیںملک کے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور حکومت کو کام کرنے کو کہا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات