Live Updates

مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا، تحریک انصاف کے ارکان بابر سلیم اور معراج ہمایوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ہمت کرکے اصل کرداروں کے خلاف کاروائی کریں

تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی خاتون بی بی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی خاتون بی بی نے کہا کہ مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا، تحریک انصاف کے ارکان بابر سلیم اور معراج ہمایوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ہمت کرکے اصل کرداروں کے خلاف کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی خاتوں بی بی نے کہا کہ میں حلفً کہتی ہوں کہ پارٹی امیدوار فدا خان کو ووٹ دیا، ایک سازش کے تحت مجھ پر الزامات لگائے گئے، مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں تک دیا گیا، عمران خان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ ان کے کون کون سے ایم پی اے ہیں، بابر سلیم اور معراج ہمایوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان دونوں ایم پی ایز کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ہمت کرکے کرداروں کے خلاف کاروائی کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات