میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جا?ں گا ، لوگوں کے ساتھ ٹکٹ کے وعدے کر کے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے ،تحریک انصاف کے ایم پی اے زاہد درانی کی پریس کانفرنس

اتوار اپریل 23:21

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے زاہد درانی نے کہا ہے کہ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جا?ں گا ، لوگوں کے ساتھ ٹکٹ کے وعدے کر کے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے زاہد درانی نے کہا کہ میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتا ہوں ، عمران خان نے شوکاز نوٹس دینے سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا ہے ، میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف عدالت جا?ں گا ، لوگوں کے ساتھ ٹکٹ کے وعدے کر کے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔