فاٹا کو قومی دھارے میں لانے میں اصل رکاوٹ نواز شریف کے اتحادی فضل الرحمن اور اچکزئی ہیں،بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، پشتون تحفظ موومنٹ کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے

سر برا ہ سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سر برا ہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے میں اصل رکاوٹ نواز شریف کے اتحادی فضل الرحمن اور اچکزئی ہیں پاک فوج نے قبائلیوں اور پختونوں کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں پشتون تحفظ موومنٹ کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے نام پر پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والے بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں بھارت پاک فوج کی کردار کشی کے لئے پیسہ تقسیم کر رہا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹر کو عزت نہیں دے سکے نواز شریف دنیا کا واحد سیاستدان ہے جو چار مرتبہ نااہل ہوا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ توقیر شاہ کی عدالت میں طلبی خوش آئند ہے عوام الیکشن میں مجھے کیوں نکالا کا جواب تجھے یوں نکالا سے دیں گے دہشت گردی کے پیچھے وردی کا نعرہ واشنگٹن اور بھارت سے آیا ہے پاکستانی قوم کے لئے امریکہ اور بھارت سے آئے نعرے ناقابل قبول ہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے قوم اپنی بہادر افواج سے ٹوٹ کر محبت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والے افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے خلاف کیوں نہیں بولتے پاکستانی قوم کا اپنی مسلح افواج سے مضبوط رشتہ کمزور نہیں کیا جا سکتا کرپشن کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے پوری قوم کرپشن کے خلاف جہاد میں نیب اور عدلیہ کے ساتھ ہے پاکستان کو لوٹنے والے کی سیاست انجام کو پہنچ گئی ہے کرپٹ افراد کو نواز شریف کے انجام سے سبق سیکھنا چایئے نواز شریف نے آمروں کی گود میں سیاست شروع کی۔