Live Updates

ن) لیگ میں شمولیت کے خوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہے،ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل تھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں،میں نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا،یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاو اور اسکے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں،موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈھمک کی طرح چاٹا اور کنگال کیا

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات و پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت کے خوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہے۔ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل تھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں۔میں نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔

یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاو اور اسکے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں۔موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈھمک کی طرح چاٹا اور کنگال کیا۔ان خیالات کا اظہارسابق وزیر اطلاعات و نشریات و پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کے تمام اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے۔

ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف شازس کرتی رہی ہے۔ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی۔ن لیگ نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنو۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ میرے سیاسی خریف اور ن لیگ میرے خلاف شازشیں کر رہی ہے۔میرے خلاف ن لیگ میں جانے کی جھوٹی خبریں لگانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف عدالت جاونگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات