کوئٹہ ، مغربی بائی پاس پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 2افراد جاںبحق ، ایک پولیس اہلکار زخمی

اتوار اپریل 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاںبحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیاہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس اختر آباد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے جاںبحق افراد کی شناخت محمدعلی اور محمدزمان جبکہ زخمی شخص کی شناخت سفر علی جو کہ پولیس اہلکار کے نام سے ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیاہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :