بلوچستان حکومت جے ای ٹیزاورجے وی ٹیزاساتذہ گریڈ16اور14میں مستقل کرے ،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولادادتارن ،شمس اللہ کاکڑ،نجیب اللہ خوشدل ،عمران شاہ ،عبداللہ جان دومڑاوردیگرنے کہاہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے جے ای ٹیزاورجے وی ٹیزاساتذہ کو پنجاب اورخیبرپشتونخواکی طرح گریڈ16اور14میں مستقل کرنے کی احکامات جاری کرے کیونکہ بلوچستان کے جے ای ٹیزاورجے وی ٹیز اساتذہ کی پہلی تقریری جس گریڈ میں ہوتی ہیں ،ان کی ریٹارمنٹ بھی اسی ہی گریڈ ہوتی ہیں ،جبکہ دوران سروس ٹائم سکیل عارضی ہوتی ہیں ،جن کی ریٹارمنٹ کے بعد مراعات جے وی ٹیزکی گریڈ9اورجے ای ٹیزکی گریڈ 14کے مساوی ہوتی ہیں ،جبکہ صوبے پنجاب اورخیبر پشتونخواکے حکومتوں نے ان اساتذہ کی اپ گریڈیشن کرکے انھیں 14اور16میں مستقل کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملکی اورقومی ترقی میں ٹیچرزکا بنیادی کردارہوتاہے، ترقی یا فتہ ممالک میں تعلیم اوراساتذہ کی تربیت اولین ہوتی ہے،جبکہ ہمارے ہاں تعلیم ہی سب سے ذیادہ زبولی حالی کا شکارہے ،جس کی اصل وجہ اساتذہ کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کا فقدان ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت جے ای ٹیزاورجے وی ٹیزکی گریڈ 16اور14میں مستقلی کا احکامات جاری کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

متعلقہ عنوان :