ملک میں شرعی نظام نفاذ کیا جائے تو ہی ظلم کا خاتمہ اور عوام کو سستاو فوری انصاف ملے گا ،ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی جنر ل سیکرٹری ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میںعوامی طاقت سے بھر پور کا میابی حاصل کر یں گے ،ملک میں شرعی نظام نفاذ کیا جائے توہی ظلم کا خاتمہ اور عوام کو سستاو فوری انصاف ملے گا اسلامی نظام میں عدل ہے بڑے چوروں اورلٹیروں کو اقتدار کے بجا ئے جیل میں ہو نا چایئے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام ضلع جعفر آباد کے سابق امیر مولاناعبد القیوم حیدری سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی حکومتوں نے اربوں روپے لیپس کئے یاکر پشن اور کمیشن میں خوربرد کئے بلو چستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے قوم پرستوں نے اقتدار کے مزے حاصل کئے لیکن غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں بلو چستان میں کلین سویپ کر یں ، بلو چستان کو قوم پر ستوں نے پسماند ہ رکھا گیا گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قوم پر ستوں کی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہزاروں بے روزگار نو جوانوں کو روز گار دینے کے بجا ئے انہیںمایو س کیا گیا جس کے ذمہ دار قوم پر ست ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت کر نے کے بجائے صرف اور صرف اپنے خاندانوں کو مراعات سے نواز عوام اب جاگ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام ملک اور قوم کے لئے باعث مسرت ہے آنے والے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابی نشان کتاب پر لڑ یں گے اور صوبے بھر میں کا میابی حاصل کر یں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن سودی نظام کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ایم ایم اے کی قیادت جد وجہدکرے گی قوم نے ایم ایم اے پر اعتماد کیا تو وہ اس کے ثمرات بھی دیکھے گی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو صوبے بھر میں فعال بنا ئیں گے ۔