ٹھٹھہ ، مختلف مقامات پر کراچی کے دو رہائشی ڈوب کر جاں بحق ، دونوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

اتوار اپریل 23:21

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ٹھٹھہ ، ایک ہی روز میں مختلف مقامات پر کراچی کے دو رہائشی ڈوب کر جاں بحق ، دونوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل کے قریب چلیا کے مقام پر کے ڈی اے فیڈر میں کراچی کے صدر کے علاقے کا رہائشی نوجوان 22 سالہ نصرت پٹھان نہانے کے دوران گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے ، دوسرے واقعے میں کراچی کے بلدیہ ٹائون کا رہائشی تیس سالہ رفیق ماروانی کینجھر پوائنٹ کے علاقے سے نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے دو نوں ہلاک شدگان کی نعشیں مقامی طوطہ خوروں نے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں افراد اپنی فیملی کے ہمراہ سیر تفریح کیلئے کینجھر جھیل آئے ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :