کوپا ڈیل رے فائنل، میسی الیون کی مسلسل چوتھی جیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) بارسلونا فٹبال کلب نے کوپا ڈیل رے کے فائنل میں سوِیا کو پانچ صفر سے ہرا دیا، میسی الیون مسلسل چوتھا ٹائٹل جیت کر پچاسی سال میں پہلی ٹیم بن گئی۔میڈرڈ میں کھیلے گئے سپنش کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل میں بارسلونا اور سویا کا جوڑ پڑا، سٹارز سے بھری بارسلونا ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

(جاری ہے)

لیوئس سوآریز نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے خطرے کی گھنٹی بجائی، سپر سٹار لیونل میسی کے اکتیسویں منٹ کے گول نے سکور ڈبل کر دیا۔ سوآریز اور پھر انیسٹا نے گیند کو جال میں ڈالا۔ کونٹینو نے پنلٹی کو کامیاب بنا کر ٹیم کو پانچ صفر سے کامیابی دلا دی۔بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کا ٹائٹل تیسویں اور مسلسل چوتھی بار جیت لیا۔ اس اعزاز کے ساتھ ٹیم بارسا ایونٹ کی پچاسی سالہ تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :