عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کیلئے 2دن باقی رہ گئے، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے

اتوار اپریل 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کے لیی2دن باقی رہ گئے، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج،اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کے لیے آخری 2 دن باقی ہیں ، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر پر تشریف لائیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

ووٹ کے اندراج / منتقلی کے لیے فارم 15 اخراج / اعتراض کے لیے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم 17 قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنرمیں جمع کرائیں۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں یا قریبی ڈسپلے سینٹر /دفتر ضلعی الیکشن کمیشنر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ضرور منسلک کریں۔