شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس(آج)سے چین میں منعقد ہو گا

خواجہ آصف پاکستان کی نمائندگی اور اپنے چینی ہم منصب وینگ ڑی سے بھی ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس(آج)سے چین میں منعقد ہو گا،وزیر خارجہ خواجہ آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، خواجہ آصف چینی ہم منصب وینگ ڑی سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس(آج) سے چین میں منعقد ہو گا،وزیر خارجہ خواجہ آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، خواجہ آصف، چینی ہم منصب وینگ ڑی سے بھی ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد جون میں سربراہ اجلاس کیلئے ایجنڈا طے کرنا ہے،اجلاس میں خطے کو درپیش چیلنجز، عالمی اٴْمور اور تنظیمی تعاون پر گفتگو کی جائیگی، اجلاس میں معاشی و اقتصادی ترقی اور تعاون کے فروغ پر بھی کلیدی گفتگو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :