پاکستان کی افغانستان میں خود کش حملوں کی شدید مذمت ،جانی نقصان پر اظہا رافسوس

دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کے عزم کی تجدید کرتا ہے، پر اعتماد ہیں کہ ایسے حملوں سے افغان عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کے لئے حق رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار اپریل 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان نے افغانستان میں خود کش حملوں کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،،پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کے عزم کی تجدید کرتا ہے، پر اعتماد ہیں کہ ایسے حملوں سے افغان عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کے لئے حق رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں کابل اور بغلان میں ووٹرز رجسٹریشن سینٹرز پر خود کش حملوں کی مذمت کرتا ہے،،پاکستان ان شدید اور ہولناک خودکش حملوں کی شدید ترین مذمت کرتا ہے جن میں بغلان اور کابل میں ووٹرز رجسٹریشن سینٹرز پر موجود نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،ہمیں دہشت گردی کی اس بربرانہ کاروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر نہایت افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم سانحہ میں شہید ہونے والوں کے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، پر اعتماد ہیں کہ ایسے حملوں سے افغان عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کے لئے حق رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا،،پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کے عزم کی تجدید کرتا ہے،دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔