اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ "ترک فوٹو گرافی نمائش"کا اہتمام ،ْ طلبہ کی غیر معمولی دلچسپی

پاک ترک دوستی اور ترکی کی تاریخ و ثقافت پر مبنی تصاویر کے 100سے زائد پوسٹرز ڈسپلے کئے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ ترک فوٹو گرافی نمائش منعقد ہوئی جس میں "پاکستان ترکی دوستی کا سفردونوں ممالک کے تعلقات کا فوٹوگرافی سروی" اور ترکی کی تاریخ و ثقافت پر مبنی تصاویر کے 100سے زائد پوسٹرز ڈسپلے کئے گئے تھے۔نمائش میں یونیورسٹی کے سینئر فوٹو گرافر ،ْ شیخ فیصل عظیم کے فن پارے بھی رکھے گئے تھے جو نمائش کا وزٹ کرنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

نمائش کا افتتاح ترکی سفیر ،ْ احسان مصطفی یار ڈوکول نے کیا۔ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل اوپن یونیورسٹی میں ترکش فوٹو گرافی نمائش سے دونوں برادار ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے مابین تعلیمی شعبے میں اشتراک عمل کے منصوبوں کے دروازے کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاریخی تصاویر کی نمائش کے لئے تعلیمی ماحول میں مناسب جگہ کی فراہمی پر انہوں نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بھارت میں تحریک خلافت کے دوران مسلمانوں کے حق میں ترکی کی سفارتی حمایت کی تفصیلات بتائی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاک۔ترکی دوستی کو بہت اہمیت دیتی ہے اس لئے یونیورسٹی کی شعبہ تاریخ نے جدید ترکی کی تاریخ پڑھانے کے لئے ایم فل سطح پر نئے کورسسز متعارف کئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیمی شعبے میں ترکی کی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت کی خواہشمند ہے۔ نمائس کی افتتاحی تقریب میںیونس ایمری ترکی کے ثقافتی مرکز ُ لاہور کے پروفیسر ڈائریکٹر ہلیل ٹوکر (Prof. Dr. Halil Toker) ،ْیونیورسٹی کے رجسٹرار ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی ،ْ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ ڈاکٹر عارف سلیم عارف ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین اور دیگر سینئر آفیسرزموجود تھے۔