سوشل میڈیا رواں دور میںوقت سے بھی ایک قدم آگے رہنے کیلئے مؤثر قوت ہے،عبد الواسع

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبد الواسع نے کہاہے کہ عوام سوشل میڈیا سمیت تمام میدانوں میں نیکی کے فروغ کیلئے آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ د یں اور ر مغرب کی پاکستان دشمنی کی بازی الٹ دیںسوشل میڈیا ٹیمیں عوام میں اس کیلئے برق رفتاری سے کام کو آگے بڑھائیںسوشل میڈیا رواں دور میںوقت سے بھی ایک قدم آگے رہنے کیلئے مؤثر قوت ہے سوشل میڈیا خبر رسانی کے تمام ذرائع میں سب سے تیز تر اور سب پر حاوی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا زیر اہتمام اور سائبر فورم پاکستان کے تعاون سے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ " سوشل میڈیا مہارتی تربیت ورکشاپ " کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ ، سائبر فورم پاکستان کے سپیکر حافظ احسان الحق ، عنایت اللہ کامران ، صوبائی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج صداقت محمود غازی ، جے آئی یوتھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت نعیم خان عیسکی، جے آئی یوتھ سوشل میڈیا کے انچارج بلا ل احمد اور دیگر ذمہ داران اور شرکا ء بھی موجود تھے۔

عبدالواسع نے کہاکہ انسانی معاشرہ کو اس سے پوری طرح مستفیدہونے کیلئے مطالعہ ، مشاہدہ اور علم کی قوت پیدا کرنا اشد ضروری ہے غیر مسلم معاشروں نے اس کے منفی پہلو کو ترجیح دے کر انسانیت کے خلاف اقدام کیا ہے ایسے منفی اقدامات سے پیدا نقصانات کی تلافی کے لئے دور حاضر کے تقاضو ں اور ان تکمیل کیلئے علم اور دلیل کا حامل ہونا ضروری ہے یہ ایک چیلنج ہے اور ہم اس کا جواب دینے کی صلاحیت کو مزید بڑھا رہے ہیں سو شل می-ڈیا ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے عوام میں شعور بیدار کریں اور ان کونیک و بد کا فرق بتاتے ہوئے الیکشن 2018 ؁ ء کو من الظلمٰت سے الی النور کی روشن صبح میں بدل دیں۔

پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا تمام شعبوں میں ایک مثبت انقلابی جذبہ سے کام کرنے کے لئے دور تک میدان خالی ہے جس میں انسانیت کیلئے سایہ دار اور پھل دار شجر کاری ضروری ہے یہ کام اکیلے کرنے کا نہیں عوام کو اپنا ہمدم اور ہم رکاب بنا کر نئے گلشن آباد کرنے کا ہے یہ کام جماعت اسلامی جیسی دینی قوتیں ہی کر سکتی ہیں عوام سوشل میڈیا سمیت تمام میدانوں میں نیکی کے فروغ اور پشتیبانی کیلئے آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ د یں اور ر مغرب کی پاکستان دشمنی کی بازی الٹ دیںسوشل میڈیا ٹیمیں عوام میں اس کیلئے برق رفتاری سے کام کو آگے بڑھائیں۔

عبد الواسع نے کہا کہ پاکستان شہیدوںکے خون اور بزرگوں کی انتھک محنتوں سے حاصل ثمر اور امانت ہے اس کی حفاظت اور ترقی کیلئے سیاسی میدان میں باخبراور متحرک سوشل میڈیا ٹیم کا وجود ضروری ہے جو علم اور دلیل کی قوت سے مزین ہو تاکہ پاکستان ترقی اور فلاح کی کی منزلوں سے جلد از جلدہمکنار ہو سکے ۔