طلال چودھری اور معاون خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رائے حیدر کھرل کی سکیورٹی ختم پولیس اہلکار واپس

اتوار اپریل 23:21

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور معاون خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رائے حیدر کھرل کی سکیورٹی ختم پولیس اہلکار واپس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور معاون خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رائے حیدر کھرل کی سکیورٹی ختم کر دی گئی ہے اور حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروںکو واپس بھجوادیا گیا ہے یاد رہے کہ پنجاب میں غیر متعلقہ افراد کی سکیورٹی ختم کر دی گئی ہے اور وی آئی پیز پر مامور 4610اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں۔