Live Updates

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کے الزامات پر ایم پی اے عبید مایار پارٹی سے احتجاجاً مستعفی، زاہد درانی کا عدالت جانیکا اعلان

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کے الزامات پر ایم پی اے عبید مایار پارٹی ..
مرادن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے ہائیر ایجوکیشن کے پارلیمانی سیکرٹری اور رکن صوبائی عبید مایار پارٹی سے احتجاجاً مستعفی ہو گئے جبکہ دوسرے رکن اسمبلی زاہد درانی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو مردان پریس کلب میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے عبید مایار نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں، عمران خان نے الزامات پہلے لگائے اور کمیٹی بعد میں بنائی گئی، میں کسی کمیٹی کو جواب دہ نہیں، عوام نے ووٹ دیا ہے، ان کو جواب دوں گا۔

عبید مایار کا کہنا تھا کہ ہمارے پینل کے امیدوار ایوب آفریدی کامیاب ہوئے ہیں تاہم جن ایم پی ایز کے امیدوار ناکام ہوئے ان کو کچھ نہیں کہا گیا،کلچرل کے پارلیمانی سیکرٹری زاہد درانی نے ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ قرآن پاک قسم اٹھانے کے لئے نہیں آیا تاہم وہ عدالت میں عمران خان کو چیلنج کریں گے، عمران خان کے اقدامات سے ہماری بے عزتی ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات