پنجاب اسمبلی‘ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیر اعلی کے ناموں پر غور کرنے کے لیے مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا

اتوار اپریل 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نگران وزیر اعلی کے ناموں پر غور کرنے کے لیے مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے 24 اپریل کو پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نگران وزیر اعلی کے ناموں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی ہم خیال جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔