امن چاہتے ہیں، اپنا حق مانگنے کیلئے جمہوریت کے ذریعے جنگ لڑیں،آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عمل تیار ،مولانا احمد لدھیانوی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) اہل سنت والجماعت کے قائد مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ اہل سنت والجماعت امن پسندمذہبی سیاسی جماعت ہے،ہمارے اسلاف نے ملک و قوم کی خاطر بے پناہ قربانیاں پیش دیں ہے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں اپنا حق مانگنے کیلئے جمہوریت کے ذریعے جنگ لڑیں گے، ایران افغانستان انڈیا امریکہ سمیت دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف مختلف سازشوں میں مصروف ہے،اسلام کے نام پر ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی تیاریاں کی جار ہی ہیں، ختم نبوت بل میں ترمیم پر جمعیت علماء اسلام کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، اہل سنت والجماعت نے 2018انتخابات کے لئے تمام تر حکمت عملی مکمل کرلی ہیں۔

وہ اتوار کو مولانا اعظم معاویہ ،صوبائی صدر عطا محمد دیشانی، نجیب اللہ فاروقی ،مولانا ظفر رحمان سمیت و دیگر علماء کرام نے ہنگو درویزی پلوسہ گراونڈ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین سنی سپریم کونسل مولانا عبد الستار، ایم پی اے شاہ فیصل، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ زار، مولانامیاں حسین جلالی سمیت دیگر علماء کرام اور علاقہ مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائد مولانا احمد لدھیانوی ،معاویہ اعظم و دیگر علماء کرام نے کہا کہ اہل سنت والجماعت نے ہر حالت میں ملک کی دفاع ،سا لمیت اور استحکام کے لئے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادتیں نوش کیں ہیں۔ ایران، امریکہ، افغانستان،انڈیا اور دیگر دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف مختلف حربے استعمال کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تا ہم پاکستان کے عوام بالخصوص اہل سنت والجماعت ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پیلائی دیوار بن کر دفاع کرنے میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیخلاف کسی بھی قسم کے اقدام کو قبول نہیں کریں گے جبکہ ناموس صحابہ کے دشمنوں کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ ایم ایم کے نام پر ماضی میں بھی عوام کو دھوکہ دیا گیااور اسلام کے نام کوشاہی کرسیوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کیا گیا جبکہ اب ایک بار پھر عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ایم ایم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذقطعی طور پر نہیں بلکہ اسمبلی تک پہنچنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں ختم نبوت بل میں ترمیم کے معاملے پر پارلمنٹ میں موجود جمعیت علماء اسلام کے علماء کرام کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں اور عوامی طاقت سے اپنا حق مانگنے کے لئے جمہوریت کے ذریعے جنگ لڑیں گے۔ انہو ں نے کہا کہآئیند 2018انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اوراہل سنت والجماعت ملک بھر میںکامیابی حاصل کر کے برسراقتدار آکر عوام کی احساس محرومیوں کے خاتمے سمیت صحابہ کے دفاع کے لئے قانون سازی کریں گے۔

اس موقع پر چار مفتی چوالیس علماء اور بارہ حفاظ قرآن کو مولانا احمد لدھیانوی نے پگڑی باندھ کر دستار بندی کی گئیں دستار فضیلت کانفرنس میں مولانا احمد لدھیانوی ایم این اے معاویہ اعظم مولانا عطاء محمد دشانی نجیب اللہ فاروقی ایم پی اے شاہ فیصل جے یو آئی کے رہنما میاں حسین جلالی چیئرمین سنی سپریم کونسل مولانا عبدالستار پی ٹی آئی کے رہنما شاد محمد شینواری مولانا ظفر مفتی عمران کے علاوہ دس ہزار سے زیادہ کارکنوں اور عوام نے شرکت کی ۔