ایمل ولی خان کا سابق حاجی نمروز خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

اتوار اپریل 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے،ولی باغ چارسدہ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ کہ مرحومحاجی نمروز خان صرف ایک فرد نہیں بلکہ در حقیقت مظلوم طبقے کی آواز تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی سیاسی زندگی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نمروز خان سیاسی تاریخ کی ایک قابل تقلید شخصیت اورغیر متزلزل عزم کے پیکر تھے ، اپنے دور وزارت کے دوران انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کیا،انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، ایمل ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی ۔