Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت قومی خزانے لوٹ کر اب بجٹ پیش کرنے سے کترا رہے ہیں، حیدر خان ہوتی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت قومی خزانے لوٹ کر اب بجٹ پیش کرنے سے کترا رہے ہیں اور طر ح طرح کے بہانے بنا کر عوام کو پریشان کیا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایماندار ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں پر بھی ایمانداری کا لیبل لگا رہے ہیں حالانکہ بد قسمتی سے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے 20 ممبرز بک گئے اور ایمانداری کا نام و نشان تک نہ رہ پایا،اب عمران خان خاتون ممبرز سے کلام پاک کے واسطے صفائی مانگ رہے ہیں جو ٹھیک کام نہیں ہے ،میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ وہ بھی کلام پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھا کراپنی صفائی پیش کریں کہ باہر سے جن بیرون ملک لوگوں نے تحریک انصاف کو جو چندے دئے وہ کہاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز قومی وطن پارٹی سے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے متوکل خان ایڈووکیٹ کی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے شانگلہ این اے کے امیدوار حاجی سدید الرحمان ، صوبائی حلقے پی کے 23کے امیدوار متوکل خان ایڈووکیٹ ،پی کے 24کے امیدوار فیصل زیب ، پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین ایڈووکیٹ ،سلطا ن رو م خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے پرویز خٹک کی صفائی پیش کریں، پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جو کہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،عوامی نیشنل پارٹی سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں نو یونیورسٹیاں تھی اور ہمارے دور حکومت میں دس مزید یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جس سے عوامی نیشنل پارٹی کی تعلیمی پالیسی کی وضاحت ہوتی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کا منصوبہ ہے کہ ہر ضلع میں اپنا یونیورسٹی ہو جبکہ تحریک انصاف نے تا حال کوئی ایسی اجتماعی کارکردگی نہیں دکھائی، اگر اے این پی کو ایک موقع اور مل گیا تو ساری دنیا دیکھ لیں گی کہ خیبر پختونخوا دن دگنی رات چگنی ترقی کر لیں گی۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہہر ضلع میں جاکر پختونوں کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع کرنے کیلئے ہر ممکن تگ و دئو کروں گا۔ پاکستان ہماراملک ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کی کسی صوبے کیساتھ کوئی بد دلی موجود نہیں ہے البتہ پختونوں کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے متحد ہونا ہوگا ۔باہم اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے یکجا ہوکر پختون اپنی حقوق حاصل کر پائیں گے ۔

انھوں نے امید ظاہر کیا کہ ائندہ دور حکومت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور اپنی منصوبہ بندیوں میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگارسکیم کا منصوبہ شامل کیا ہے ، اگر حکومت ایا تو روزگار سکیم پر کام شروع کردیں گے جس میں بے روزگار نوجوانوں کو دس لاکھ تک بلا سود قرضہ میرٹ اور قرعہ اندازی کے بنیاد پر فراہم کیا جائیگا ،جو کہ بے روزگاری ختم کرنے کیلئے ضروری ہے اور اس سے ملکی معیشیت اور ترقی پر مثبت اثر پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد میں شانگلہ کی طرح سوات اور دیر میں بڑی شمولیتوں کے خوشخبری سنادوں گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات