ٹرک تیار کرنے والی معروف چینی کمپنی سینو نے حسن ابدال میں نئے شوروم کا افتتاح کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ٹرک تیار کرنے والی معروف چینی کمپنی سینو نے حسن ابدال میں نئے شوروم کا افتتاح کر دیا، پاک چین اقتصادی رہداری کے سنگم پر قائم کئے گئے اس شوروم میں اقتصادی راہداری سے گزرنے والے ٹرکوں کی مینٹینس اور پارٹس کیلئے الگ سے ورکشاپ قائم کی گئی ہے، اٹک ، راولپنڈی سمیت ملحقہ اضلاع کے ٹرانسپورٹرز نے سینو کی طرف سے نئے شوروم کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی سینو کے نئے شوروم کے افتتاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سینو کمپنی کے پاکستان میں سربراہ سمیت علاقے کی سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سینو کمپنی کے پاکستان میں سربراہ جیک ہن نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا، سینو کے نئے شو روم میں سی پیک روٹ کو مدنظر رکھ کر سروسز فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شو روم کے سی ای او دلشاد حسینی نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ شوروم میں استعمال شدہ ٹرکوں کی خریدو فروخت کی سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی شاہوایز خان سمیت ڈاکٹر راجہ عرفان ، چوہدای اختر نواز ، شیخ عثمان طارق اور دیگر سماجی لوگوں نے خصوصی شرکت کی ۔