محفوظ خوراک،صحت مند پنجاب،پنجاب فو ڈاتھارٹی کی صوبہ بھرمیں اتوار بازاروں کی چیکنگ

متعددسٹالز سی2من رنگی ہو ئی دالیں،210کلو گلے سڑے پھل،170پیکٹ ممنوعہ رنگین پاپڑ تلف، آئندہ کسی بھی سٹال سے ممنوعہ یاناقص اشیاء برآمد ہو نے پرسٹال مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتوار بازارعوامی خریداری کے مراکز ہیں،ہدایت پرمکمل عمل نہ ہوا تو انتظامیہ کو بھی جرمانہ کیا جا سکتا ہے رمضان بازاروں کی باقاعدگی سے چیکنگ کے لیے ہر شہر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیںگی۔نورالامین مینگل

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) عوام تک صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فو ڈاتھارٹی کی سر براہی میںشہر بھر کے مختلف اتوار بازاروں کی چیکنگ کی ۔ اتوار بازاروں کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ اورمضر صحت اشیاء تلف کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوںٹائون شپ ، وحدت کالونی اورشاد مان کے اتوار بازاروں کا دورہ کیا ۔

مختلف سٹالز کی چیکنگ کے دوران2من رنگ کی گئی دالیں،210کلو گلے سڑے پھل اور170پیکٹ رنگین پاپڑ اور سلا نٹی تلف کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطا بق آئندہ کسی بھی سٹال سے ممنوعہ یاناقص اشیاء برآمد ہو نے پرسٹال مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت ملتان،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد،قصور،ننکانہ اور شیخو پورہ کے اتوار بازاروں کی چیکنگ کی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈنورالامین مینگل نے واضح کیا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اتوار بازاروں کی معائنہ رپورٹ متعلقہ انتظامیہ کو بھی بھیجی جاتی ہے ۔اگرصحت دشمن عناصر کے خلاف ایکشن نہ ہوا تو انتظامیہ کو بھی جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں کی باقاعدگی سے چیکنگ کے لیے ہر شہر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔رمضان بازار انتظامیہ بھی آنے واے رمضان بازاروں میں بہترین اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :