آنیوالے عام انتخابات میں ،مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے،مولانا محمود شاہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ضلعی امیر جے یو آئی مولانا محمود شاہ نے کہا کہ آنیوالے عام انتخابات میں جمیعت علماء اسلام کلین سوئپ کریگی ،مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے،اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،عوام اب باشعور ہوچکی ہے علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے مولانا قاری محمد رحیم ،الیکشن سیل چیئرمین آغا حفظ الرحمان شاہ ،چیئرمین آغا فضل الرحمان شاہ ، مولانا محمد اکبر پندرانی ،آغا عطاء اللہ شاہ ،حاجی عبدالمجید نیچاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلسہ عام میں ہزاروں افراد شریک تھے ،مقررین نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام علماء کی جماعت ہے ہمارے اکابرین نے اسلام کی سربلندی کیلئے بے شمار قربانیاں دیکر اپنی زندگیاں وقف کی ،ہم انکے نقش قدم پر چل ہم جدو جہد کررہے ہیں ،لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے واضح ہورہی ہیکہ جمیعت ہی وہ واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہی ہے ،قلات کے عوام کو قوم پرستوں پر رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،قوم پرستوں نے عوام کا استحصال کرکے عوام کو ترقی سے محروم رکھا ،عوام ترقی اور خوشحالی کی خاطر جے یو آئی کا ہاتھ مضبوط کرکے آنے والے الیکشن میں جمیعت کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ،جے یو آئی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی خوشحالی کیلئے جو ترقیاتی کام کئے تھے اس کے بعد آج تک ترقی کا سفر مکمل رکا ہوا ہے جے یو آئی نے انفرادی نہیں اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دی ہے ،آج ہزاروں افراد کی جلسہ عام میںموجودگی سے ظاہر ہورہا ہیکہ عوا م کے امید کی آخری کرن جمیعت ہے ،انشاء اللہ آنے والا دور جمعیت کا ہوگا اور جمیعت علماء اسلام عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔