کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹائون میں ٹرک کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاںبحق

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں ٹرک کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے بارہ سالہ لڑکا نصیب اللہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔