صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کا حلقہ نمبر تین گلگت میں جاری ترقیاتی سکیموں کا ہنگامی دورہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کا حلقہ نمبر تین گلگت میں جاری ترقیاتی سکیموں کا ہنگامی دورہ ،حلقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اطمینان کااظہار ، چھمو گڑھ نالے میں20فٹ اونچا اور 40فٹ لمبا آر سی سی پل تعمیر کانے کا حکم ،بگروٹ روڈ میں سیلابی نالوں اور خطرناک موڑوں کو بلاسٹنگ کرکے معیاری اور کشادہ کرنے کے احکامات جاری ،صوبائی وزیر تعمیرات نے حلقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کے دورے کے دوران چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ رشید احمد اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے سڑکوں کی سہولیات سے محروم تھے آج حلقے کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور محکمے کے عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ بر وقت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ، حلقے میں جاری سڑکوں کی تعمیرات ایکسپریس وے کی طرز پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں معاشی خوشحالی آئیگی ۔ اس دورے کے دوران چیف انجینئر نے صوبائی وزیر تعمیرات کو یقین دہانی کرائی کہ سڑکوں کی تعمیر میں معیار کو مد نظر رکھا جا رہا ہے اور ستمبر 2018تک حلقہ نمبر تین میں سڑکوں کی تعمیر مکمل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :