قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

ریلی کا مقصد بد عنوانی کیخلاف شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے،ایڈیشنل رجسٹرار

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کے علاوہ فیکلٹی و اساتذہ کی بڑھی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا اہتمام کے آئی یو ، ایچ ای سی ور نیب کے اشتراک سے رکھی گئی تھی،کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل رجسٹرار محمد افضل نے کی ، ان کے علاوہ ریلی میں ڈ پٹی ڈائریکٹر نیب غلام مصطفی ، یونیورسٹی کے سینئرز سٹاف ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ر یلی وی سی آفس سے شروع ہو کر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹز سے گزرتیں ہوئے یونیورسٹی کے کانووکیشن پنڈال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھائے ہوئے تھے جسمیں بدعنوانی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے اختتام پر کے آئی یو تعلقات عامہ کی آفس سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار محمد افضل نے کہاکہ ریلی کا مقصد کر پشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی ہے۔کرپشن نے معاشرے کو تباہ کیاہوا اس کے روک تھام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف ہیں۔ کرپشن ایک ناسور ہے جس کہ جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :