پی آئی اے محنت کشوں اور پوری قوم کی ملکیت ہے پیپلز پارٹی اس کی نیلامی نہیں ہونے دیگی، پی آئی اے کے محنت کشوں نے پیپلز یونٹی پر اعتماد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ صرف پیپلز ہی عوام کی پارٹی ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پی آئی اے محنت کشوں اور پوری قوم کی ملکیت ہے پیپلز پارٹی اس کی نیلامی نہیں ہونے دیگی۔ پی آئی اے کے محنت کشوں نے پیپلز یونٹی پر اعتماد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ صرف پیپلز ہی عوام کی پارٹی ہے۔ اتوار کی شام پیپلز یونٹی کے ایک بہت بڑے وفد جس کی قیادت ھدایت اللہ خان۔

رمضان لغاری۔

(جاری ہے)

سہیل مختار کر رے تھے نے زرداری ہاؤس اسلام کے میں ملاقات کی اس موقع پر سید نیر بخاری۔فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ مزدور رہنماوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے جیالے اور محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے جیالے اپنے نطرٰیئے کے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے وہ اپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پیپلز یونٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اپ کی جیت آئندہ عام انتخاب میں پارٹی کی فتح کی نوید ہے۔