کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،پشاور سے سمگل شدہ کپڑے، اے سی، ہارڈویئرمصنوعات، صابن کی بھاری کھیپ لے کر لاہورآنے والا ٹرالر تحویل میں لے لیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،پشاور سے سمگل شدہ کپڑے، اے سی، ہارڈویئرمصنوعات، صابن کی بھاری کھیپ لے کر لاہورآنے والا ٹرالر تحویل میں لے لیا، ایک ہفتہ میں دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، ایرانی تیل، مونگ پھلی کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے آنے والے ٹرالر کو کالا شاہ کاکو کے قریب روکا گیا جس میں افغان ٹرانزٹ کے نام پرلایا گیا سامان تھا، اس میں گل زمان سمگلر کا کپڑا، اے سی،ہارڈویئر مصنوعات اور صابن لاہور منتقل کی جارہی تھی، کلکٹر کسٹمز فیض احمد کی خفیہ اطلاع پر سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔

کسٹمز ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتہ میں دو سمگل شدہ کاریں، اور دو اے سی کوسٹرزاور ایرانی تیل لے کر کوئٹہ سے آنے والا نبی بخش کا ٹرک بھی ضبط کرلیا، اسی طرح کوئٹہ سے چودہ ٹن مونگ پھلی لانے والا ٹرک بھی پکڑ لیاکسٹمز ٹیم میں ایڈیشنل کلکٹر طیبہ معید کیانی، ڈپٹی کلکٹر معظم رضا، سپرنٹنڈنٹ ناصر تارڑ،انسپکٹر سجاد بخاری، سعید رندھاوا،عبدالرحمن بٹ شامل تھے کسٹمز کے ویئرہاسز میں سمگل شدہ سامان رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے، لیکن بارڈرز پر سختی نہ ہونے کی وجہ سے سمگل شدہ سامان مختلف شہروں سے گزر کر لاہور تک پہنچ رہا ہے۔