پروٹوکول اور سیکیورٹی میں بہت فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ریاست ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اتوار 22 اپریل 2018 23:50
(جاری ہے)
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نجی سیکیورٹی بھی باقاعدہ اجازت کے بغیر کام نہیں کر سکتی،کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں نجی سیکیورٹی نہیں جا سکتی اس لیے صرف نجی سیکیورٹی سے کام نہیں چلایا جا سکتا، ہمیں اسے معاملے کو سیکیورٹی کے پوائنٹ آف ویو ہی سے دیکھنا چاہیئے نہ کہ اس طریقے سے کہ کوئی نجی سیکیورٹی رکھ سکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں خطرات لاحق ہیں ہمیں بلاامتیاز ان سب کو پوری سیکیورٹی فراہم کرنی ہے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شاباش سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سیکیورٹی صوبے خود دیتے ہیں اس لیے سیکرٹریوں کو سیکیورٹی معاملات پر غور کرنا چاہیئے اور جہاں کسی کو کوئی خطرہ ہے اور اسے سیکیورٹی کی ضرورت ہے اسے سیکیورٹی ضرور فراہم کی جائے لیکن اس پورے عمل کو دستاویزی شکل بھی دی جانی چاہیئے کیونکہ یہ اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے جو ضابطہ اخلاق موجود ہے اس کی پیروی کی جانی چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.