سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں 4عمرہ زائرین جاں بحق ،12 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 06:16

سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں 4عمرہ زائرین جاں بحق ،12 زخمی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ایک بھیانک ٹریفک حادثے میں برطانیہ سے عمرے کے غرض سے آئے ہوئے 4 باشندے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔ برطانوی دفتر خارجہ نے مقامی ذرائع سے بات کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں چار برطانوی شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کرتےہوئے بی بی سی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہری سعودی عرب عمرے کی غرض سے آئے تھے اور ان کا تعلق برطانیہ کے بلیک برن اور برسٹن شہروں سے تھا ۔ تاہم حادثے کی جوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ سعودی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال اور جاں بحق افراد کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔