رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘کی عکس بندی مکمل

پیر اپریل 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘کی عکس بندی مکمل ہوگئی۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی بھارتی سٹریٹ ریپرز کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔ رنویر سنگھ نے سماجی رابطے پر ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ریپ سٹائل میں مداحوں کے بیچ موجود ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، کلکی کوچلن، علی اصغر، پرمیت سیٹھی اور پوجا گور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال فروری میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :