رشی کپورنے ایک بار پھر ٹویٹر جوائن کر لیا

پیر اپریل 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار رشی کپورنے ایک بار پھر ٹویٹر جوائن کر لیا۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے حال ہی میں ٹویٹر اکاونٹ پر مداحوں کو واپسی کی اطلاع’’ ہیلو ‘‘کے ٹویٹ سے دی ، رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ 23 روز بعد ٹویٹر پر واپس آئے ہیں اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی متنازعہ باتوں کو کافی یاد کیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رشی کپورنے ایک پوسٹ پر ہونے والی بحث کے بعد ٹویٹر اکاونٹ استعمال کرنا چھوڑدیا تھا حالانکہ وہ ٹویٹر پر کافی فعال رہنے والے اداکار ہیں۔ رشی کپور ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردارادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :