سعودی عرب، ریستوران میں دھماکہ، 4 افراد جھلس گئے

پیر 23 اپریل 2018 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے ریستوران میں اچانک دھماکے کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق شمالی جدہ میں واقع ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کی ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :