اماراتی طیارے کے خلاف قطر کی کارروائی

پیر 23 اپریل 2018 10:40

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ قطر کے لڑاکا طیاروں نے بحرین کی زیر کنٹرول فضائی حدود میں اماراتی مسافر طیارے کو گھیرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز نے متحدہ عرب امارات کے حکام کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ روز بحرین کی فضائی حدود کے اندر قطر کے لڑاکا طیاروں نے اماراتی مسافر طیارے کو گھیرنے کی کوشش کی، اس دوران مسافر طیارے اور قطری لڑاکا طیاروں کے درمیان دو میل سے بھی کم کا فاصلہ رہ گیا تھا۔ اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کے خلاف عالمی شہری ہوا بازی کے ادارے سے شکایت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :