چین کے شہر فوجو میں پہلی ڈیجیٹل کانفرنسکا انعقاد،صدر شی جن پنگ کا تہنیتی پیغام

پیر 23 اپریل 2018 10:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چین کے شہر فوجو میں پہلی ڈیجیٹل چائنا کانفرنس شروع ہو گئی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس 3 روزہ کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی تیزی کے ساتھ ہورہی ہے جس سے اقتصادی و سماجی ترقی ، اورملک کے انتظامی نظام کو فروغ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی زندگی کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرر ہا ہے۔ صدرشی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگریس میں انٹرنیٹ کا مضبوط ملک ، ڈیجیٹل چین اور سمارٹ سوسائٹی کے قیام کے لئے اسٹیٹجک منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سمٹ میں چین کی حکومت اور ڈیجیٹل اقتصادی ترقی میں تازہ ترین کامیابیاں دکھائی جائیں گی اور ڈیجیٹل چین کی تعمیر میں تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ جس سے سماج کی ترقی اور عوام کے لئے بہتر زندگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :