جرمنی، ہینو ور میلے کا آغاز ہو گیا، چانسلر انجیلا مرکل کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر اپریل 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) جرمن میں 2018ء ہینو ور میلے کا آغاز ہو گیا ۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد سالوں سے ہینوور میلہ صنعت کے ترقیاتی رجحان کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین اور امریکا میں سرگرمیاں بہت فروغ پار ہی ہیں اور جرمنی اس شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دے گا۔

75 ممالک اور علاقوں سے آنے والے 5 ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی ادارے موجودہ ہنوورمیلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میلے میں شریک چینی ادارے تعداد کے لحاظ سے صرف جرمن اداروں سے کم ہیں۔چائنا ایروسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن، ہوا وے ، ہائر سمیت متعدد چینی صنعتی و تجارتی ادارے چین کی مشین سازی کی ترقی اور مہارت سے لوگوں کو متعارف کروائیں گے۔اس میلے کے دوران چین میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ایک نمائش، چین جرمنی کے درمیان انٹیلیجینٹ مینوفیکچرنگ سے متعلق فورم اور صنعتی شہروں کی یونین کے اجلاس سمیت دیگر سرگرمیوں سے میڈ ان چائنہ 2025ء اور جرمنی کی انڈسڑی 4.0 کے درمیان اشتراک کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ شروع ہوا۔واضح رہے کہ مذکورہ میلہ 27 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :